سعودی عرب کے بعد چین کا بھی پاکستان سے دفاعی تعاون کا اعلان

FB IMG 1758279449322 1



بیجنگ/اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) —
سعودی عرب کے بعد چین نے بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بیجنگ اسلام آباد کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید وسعت دے گا اور پائیدار امن و عالمی سلامتی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال میں چین پاکستان کو خطے میں امن و استحکام کا اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سعودی عرب نے بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چین کی جانب سے اس اعلان سے نہ صرف پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن مزید مستحکم ہوگی بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی نئی شکل اختیار کرے گا۔

متعلقہ پوسٹ