مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں میں ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث خودکشی اور معمولی باتوں پر جھگڑے میں ایک دوسرے پر حملے کے واقعات عام ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں سیوا-2 پن بجلی منصوبے کے کیمپ میں پیراملٹری فورس ’’سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورسز‘‘ کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے اس کے چار ساتھی ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ منگل کی شام ڈیوٹی تبدیل ہونے کے دوران پیر ملٹری فورس کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا تھا تاہم فائرنگ کی اصل وجہ اور جھگڑے کی نوعیت سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ سی آئی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل اودھیش سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا جس نے سرکاری بندوق سے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی ایس ایف ہیڈکوارٹر نے بھی واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ماضی میں بھی ایسے وقت پیش آتے رہے ہیں صرف 2025 میں 4 واقعات رونما ہوئے جب کہ 2023 سے تاحال سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز، آسام رائفلز اور نیشنل سیکیورٹی گارڈ میں 10 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح 2026 میں بھی جولائی کے دوران مغربی بنگال کے مالدا میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی فائرنگ سے دو ساتھی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

