17 برس بعد اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے لیے 21 نئی گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

IMG 20260929 WA2413


کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی پورٹ کا دورہ کیا اور چین سے اسلام آباد ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے لیے آنے والی 21 نئی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔
بریفنگ کے مطابق نئی گاڑیوں میں 4 فائر ایریل ٹرک، 6 فائر ٹاورز اور 5 فائر ٹینکس شامل ہیں۔ یہ گاڑیاں جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور 256 فٹ کی بلندی تک ریسکیو آپریشن کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ گاڑیاں کراچی سے 5 روز میں اسلام آباد پہنچ جائیں گی، جہاں انہیں شہر کے 6 اسٹیشنز پر ہمہ وقت تعینات رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد ریسکیو و فائر بریگیڈ کے لیے نئی گاڑیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ ان کے مطابق 2009 کے بعد یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ انہوں نے گاڑیوں کی جلد فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ساؤتھ، کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ، ایڈیشنل کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر سی ڈی اے اور این ایل سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ پوسٹ