سعودی عرب کی یو اے ای میں اپنے نمائندوں کی نتن یاہو سے ملاقات کی رپورٹس کی تردید

398765 893445113


سعودی عرب نے منگل کو ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی نمائندوں نے گذشتہ ہفتے ابوظبی میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

اسرائیلی صحافی درور بالازادہ نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ نتن یاہو کی شیخ محمد سے ملاقات کے بعد سعودی نمائندے ایک توسیع شدہ اجلاس میں شریک ہوئے، جس میں مبینہ طور پر سکیورٹی تعاون، ایران، حوثیوں اور علاقائی دفاعی نظام پر بات چیت کی گئی۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سعودی ذرائع نے عرب نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں سعودی نمائندے کی موجودگی سے متعلق گردش کرنے والی رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں۔

متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نتن یاہو نے اتوار کو ابوظبی کا دورہ کیا اور شیخ محمد سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات اور انہیں مضبوط اور فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

تین سینیئر اسرائیلی حکام نے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات چھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں ایران پر توجہ مرکوز کی گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ