لانگ مارچ کے باعث پاک سری لنکا کرکٹ سیریز خطرے میں پڑ گئی

پاک سری لنکا کرکٹ سیریز.webp


لانگ مارچ کے باعث پاک سری لنکا کرکٹ سیریز خطرے میں پڑ گئی

یرسٹر گوہر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو احتجاج کے اعلان سے پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ احتجاج ملتوی کرانے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان پس پردہ رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان رابطے اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، بیرسٹر گوہر اسپیکر قومی اسمبلی سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج ملتوی کرنے کے بدلے ٹھوس اور بامعنی ریلیف کی خواہاں ہے، پارٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کو علاج معالجے کی مکمل سہولیات فراہم کرنے، بشریٰ بی بی اور دیگر اہل خانہ کے لیے ریلیف دینے اور صوبائی حکومت کے خلاف جاری مہم ختم کرنے کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت کا مؤقف ہے کہ محض وعدوں اور یقین دہانیوں سے معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، احتجاج ملتوی کرنے کے لیے عملی اقدامات اور ٹھوس پیش رفت ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت آئندہ احتجاج کے فیصلے اور پاک سری لنکا کرکٹ سیریز کے انعقاد پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔ تاہم حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کے نتیجے میں تاحال کسی حتمی معاہدے کی تصدیق نہیں ہوئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ