پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر اور ٹک ٹاکر ربیکا خان کی 22ویں سالگرہ کی تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ان کا پانچ منزلہ کیک مہمانوں کے سامنے پیش کیے جانے سے قبل ہی گر گیا۔
ربیکا نے اپنی سالگرہ کی خوشیاں اہل خانہ، شوہر حسین ترین اور دوستوں کے ساتھ مختلف تقریبات کے ذریعے منائیں، تاہم مرکزی تقریب میں تیار کیا گیا شاندار کیک توجہ کا مرکز بن گیا جب وہ گرمی کے باعث اپنی ساخت برقرار نہ رکھ سکا۔
ربیکا اور حسین ترین نے بعد ازاں اپنے وی لاگ میں کیک کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی وجہ بھی بتائی۔ ان کے مطابق کیک تقریب سے خاصا وقت پہلے باہر رکھ دیا گیا تھا، جس کے باعث شدید گرمی میں وہ متاثر ہوا اور بالآخر گر گیا۔
کیک تیار کرنے والے شخص نے ایک الگ ویڈیو میں وضاحت کی کہ جب کیک ان کے پاس تیار ہوا تھا تو وہ بالکل درست حالت میں تھا، تاہم انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ سالگرہ کی تقریب کھلی فضا میں منعقد کی جائے گی۔
View this post on Instagram
کراچی کی شدید گرمی اور کیک کی تیاری کے بعد اسے پیش کیے جانے اور کاٹنے کے درمیان طویل وقفے نے بھی مسئلہ پیدا کیا، جس کے نتیجے میں پانچ منزلہ کیک تقریب کا حصہ بننے سے پہلے ہی گرگیا۔ واقعے کی ویڈیوز اور تفصیلات سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث آگئیں۔
ربیکا خان کی سالگرہ کی تقریبات کا آغاز اہل خانہ کی جانب سے منعقد کی گئی ایک سرپرائز پری برتھ ڈے تقریب سے ہوا تھا، جہاں انہوں نے ہلکے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا۔
سالگرہ کے موقع پر ربیکا کے شوہر حسین ترین اور دوستوں نے آتش بازی بھی کی، جبکہ حسین نے اپنی اہلیہ کو نئی گاڑی بھی تحفے میں دی۔
Source link

