فیکٹ چیک: مسجد الحرام میں خودکش بمبار کی گرفتاری کی افواہیں بے بنیاد، حکام نے تردید کر دی

fotojet 2026 10 02t111713 4891790921991 0


سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مسجد الحرام سے ایک خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا ہے۔

حرمین شریفین کے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مسجد الحرام سے کسی خودکش بمبار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا جو وہاں خوف و ہراس پھیلا رہا تھا اور زائرین کو ہراساں کر رہا تھا۔

گرفتار شخص کے خلاف ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔

نتیجہ:

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کا دعویٰ غلط ہے، اصل واقعہ ایک شخص کی جانب سے خوف و ہراس پھیلانے اور زائرین کو ہراساں کرنے سے متعلق تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ