برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہقیمت2 پاؤنڈ فی لٹر ہوگئی

news 1791013474 1863



news 1791013474 1863

(24نیوز)برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیااور قیمت2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی۔
برطانیہ میں ڈیزل کی اوسط قیمت 174.71 پنس فی لٹر ہوگئی جس کے بعدعام فیملی کار کی ٹینکی مکمل بھرنے کی لاگت اب 110 پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔
مہنگا ڈیزل گھریلو صارفین، ٹرانسپورٹر زاور دیگر کاروباروں کیلئے مالی دباؤ کا باعث بن گیاہے۔
دوسری طرف روس نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ڈیزل کی پیداوار مقامی طلب سے بڑھ گئی تو ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی میں جزوی نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

 روسی  نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کاکہناہے کہ  ملک میں ڈیزل کی مقامی مارکیٹ اس وقت متوازن ہے اور طلب پوری کرنے کے لیے ایندھن کی وافر مقدار موجود ہے، اگر ڈیزل کی پیداوار ملکی طلب سے تجاوز کرتی ہے تو روس برآمدات کو جزوی طور پر دوبارہ کھولنے پر غور کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

روس نے حالیہ عرصے میں مقامی ایندھن کی طلب پوری کرنے کے لیے ڈیزل کی بیرونِ ملک فروخت محدود کی ہے،روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر یوکرین کے ڈرون حملوں کے باعث صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ادھر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی کہا ہے کہ ماسکو پر عائد پابندیاں ختم ہونے تک روس عالمی توانائی مارکیٹ کو اپنا ڈیزل فراہم نہیں کرے گا۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ