گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا آغاز

گرین انیشیٹو.webp


گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا آغاز

مقامی کسانوں نے زرعی بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے خوشحالی کی نئی امید قرار دیا

 گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت لوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت جھل جھاؤ آواران میں 1,147 ایکڑ بنجر زمین قابلِ کاشت بنا دی گئی۔

زرعی بحالی کے بعد بلوچستان کی زمینوں پر کپاس، گندم، پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت شروع ہو گئی۔ فصلوں کی کاشت سے مقامی کسانوں کو روزگار، آمدن اور معاشی مواقع میسر آ رہے ہیں۔

 مقامی کسانوں نے زرعی بحالی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے خوشحالی کی نئی امید قرار دیا۔

 گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بنجر زمینوں کی بحالی بلوچستان میں زرعی ترقی کے نئے راستے کھول رہی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ