آغا علی کے نئے گانے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

آغا علی.webp


پاکستان کے معروف اداکار اور گلوکار آغا علی نے نئے سولو گانے کے ساتھ میوزک کی دنیا میں واپسی کردی۔

گلوکار آغا علی نے اپنا نیا سولو گانا ریلیز کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین نے ان کے گانے پر تنقید کرتے ہوئے مختلف تبصرے بھی کیے۔
Agha ali

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں گانے کا ’میوٹ ورژن‘ ریلیز کرنے کی درخواست کی جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گانا ہانیہ عامر کے گانے سے بہتر ہے۔

آغا علی کی میوزک میں واپسی پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں اور ان کے نئے گانے پر صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ