فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، جدید اسلحے کے تجربات کا مشاہدہ

عاصم منیر 2.webp


فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، جدید اسلحے کے تجربات کا مشاہدہ

پی او ایف میں مقامی پیداوار اور استعداد کار بڑھانے کیلئے دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب جاری ہے

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واہ میں پاکستان کے سب سے بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پاکستان آرڈیننس فیکٹری (پی او ایف) کا دورہ کیا جہاں انہیں ادارے کی پیداواری صلاحیت، برآمدی استعداد اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد میں کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے دفاعی سازوسامان کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

 انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ اسلحے اور گولہ بارود کے تجربات اور آزمائشوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
WhatsApp Image 2026 08 29 at 8.46.00 AM

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
WhatsApp Image 2026 08 29 at 8.46.01 AM 1

آئی ایس پی آر کے مطابق پی او ایف میں مقامی پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے لیے دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب کا عمل جاری ہے جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کی توقع ہے۔
WhatsApp Image 2026 08 29 at 8.46.01 AM

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پی او ایف دفاعی پیداوار کے شعبے میں جدت، خود انحصاری اور ملکی صنعتی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پی او ایف کا دورہ دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کے فروغ کے عزم کا عکاس ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ