برمودا ٹرائینگل نے طیارے کو نگل لیا؟ مریض کو لے جانے والا طیارہ پراسرار انداز سے غائب ہو گیا

news 1791043163 3704


   (ویب ڈیسک) برمودا کے جزیرے سے  ایک مریض اور پانچ دوسرے مسافروں کو  لے کر جانے والا طیارہ سمندر پر پرواز کرتے ہوئے برمودا کی بدنام ٹرائینگل کے علاقہ میں لاپتہ ہو گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ برمودا جزیرہ  سے ایک مریض اور 5 دوسرے افراد کے ساتھ رواہ ہونے والا طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔

یہ طیارہ امریکہ کے شہر بوسٹن کیلئے روانہ ہوا تھا اور اس میں بظاہر کوئی خرابی نہیں تھی۔ 6 افراد کو لیکر بوسٹن جانیوالا طیارہ لاپتہ ہو جانے سے ایک بار پھر  برمودا ٹرائینگل سے وابستہ خوفزدہ کر دینے والی قیاس آرائیوں نے سر اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ہفتہ کے روز بحر اوقیانوس میں  واقع جزیرہ برمودا سے   میسا چوسٹس سٹیٹ  کے شہر بوسٹن جانے والا ائیرایمبولینس طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ اس طیارے کی گمشدگی کے وقت یہ ممکنہ طور پر برمودا ٹرائینگل کے علقے میں تھا۔ 

برمودا ٹرائینگل کو  طویل عرصہ سے ایسا علاقہ تصور کیا جاتا رہا ہے جہاں جانے والے جہاز غائب ہو جاتے ہیں اور بعد میں ان کا کبھی پتہ نہیں چلتا۔

میڈیا میں سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹس مین کہا گیا ہے کہ ایک  کینیڈین کمپنی کےگلف سٹریم جی 100 میڈیکل جیٹ میں ایک مریض تھا اور پائلٹ سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ 

امریکی کوسٹ گارڈ میساچوسٹس کے ساحل اور نانٹکٹ کے سمندری علاقے میں لاپتہ طیارے کو تلاش کر رہے ہیں۔ ایک بڑا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے جس میں فضائی اور سمندری  ریسکیوورز کی کئی ٹیمیں طیارے کو  یا اس کی باقیات کو تلاش کر رہی ہیں۔

یہ غائب ہو جانے والا طیارہ جزیرہ برمودا سے  معمول کے طریقہ کار کے مطابق صحیح سلامت روانہ ہوا تھا۔ اس کا رخ  بوسٹن کی طرف تھا جہاں مریض کو ایکک ہاسپٹل میں پہنچایا جانا تھا۔   طیارہ  میں موجود مریض پیچیدہ طبی صورت حال سے دوچار تھا۔

مصدقہ اطلاعات یہ سامنے آئی ہیں کہ امریکی وقت کے مطابق  آج صبح  تقریباً 2 بجے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا اس طیارے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 برمودا ٹرائینگل نے طیارے کو نگل لیا؟
 پبلک میں عرصہ سے ہیجان اور خوف پھیلائے رکھنے والی برمودا ٹرائینگل کا سمندری علاقہ بحر اوقیانوس میں واقع برطانیہ کا ایک نیم خود مختار علاقہ (British Overseas Territory) ہے۔

news 1791043167 3879

یہ وہی علاقہ ہے جس سے  طیاروں، بحری جہازوں، کشتیوں کے اچانک غائب ہو جانے کی پراسرار کہانیاں جڑی ہیں۔ یہ کہا جاتا ہے کہ اس سمندری علاقہ میں جانے والی کوئی بھی شے غائب ہو جاتی ہے۔ سمندر میں چلنے والے جہاز اور کشتیاں ہوں یا فضا میں اڑنے والے جہاز ہوں، یہ مشہور ہے کہ اس مخصوص مثلث نما علاقہ میں داخل ہونے والی کوئی بھی شے واپس نہیں آ پاتی۔ 

اب اس طیارے کی گمشدگی کے بعد ان قیاس آرائیوں کا ایک بار پھر ذکر ہونے لگا ہے کہ کیا طیارہ کو برمودا کی اس پراسرار ٹرائینگل نے نگل لیا ہے یا اسے کوئی ناگہانی حادثہ پیش آ گیا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:   حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب 





Source link

متعلقہ پوسٹ