وفاقی وزارت مذہبی امور کے زیرانتظام سرکاری حج اسکیم کے تحت دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے، دوسری قسط کی ادائیگی بھی پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی، پیکیج ترمیم کے خواہش مند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں، دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا جبکہ دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری حج اسکیم کے حوالے سے مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی، درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاؤنٹ واپس کر دیے جائیں گے۔
Source link

