لاہور، پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک اور شہری زخمی، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا

basant end1770598794 0



لاہور:

مغلپورہ فلائی اوور پر موٹر سائیکل سوار نوجوان پتنگ کی ڈور کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تیز دھار ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان کے گلے پر معمولی زخم آیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق زخمی شہری کی شناخت محمد حارث کے نام سے ہوئی جو مغلپورہ فلائی اوور سے گزر رہا تھا کہ لٹکتی ڈور گلے پر پھر گئی۔ حارث کو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق حکومت پنجاب کی پتنگ بازی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن بھی تیز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران سول لائنز ڈویژن میں پتنگ بازی کے خلاف 40 مقدمات درج کرکے 85 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ