جرمنی کا یوکرین کیلئے مزید ایک ارب یورو کی فوجی امداد کا اعلان

news 1791173541 7257



news 1791173541 7257

(ویب ڈیسک)جرمن چانسلر فریڈرک مرٹز نے یوکرین کے لیے ایک ارب یورو کی مزید فوجی امداد کا اعلان کردیا۔

رائٹرز کے مطابق فریڈرک مرٹز نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے کیف کا دورہ کیا، جہاں جرمنی کی جانب سے فوجی امداد کے علاوہ توانائی کے شعبے کی بحالی کے لیے 350 ملین یورو فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

جرمنی اور یوکرین کے درمیان مختلف اقسام کے ڈرونز کی مشترکہ تیاری کے معاہدے کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

مرٹز نے کہا کہ یوکرین کو آنے والے ہفتوں میں بھرپور حمایت کی ضرورت ہے اور جرمنی اس کی مدد جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سے کون سے 7 مطالبات کیے  گئے؟طارق فضل چوہدری نے راز کھول دیا





Source link

متعلقہ پوسٹ