
(انور عباس)ماسکو میں افغانستان سے متعلق آٹھویں ماسکو فارمیٹ مشاورت کا اجلاس ہوا،ماسکو فارمیٹ مشاورت میں افغانستان اور خطے کے ممالک افغانستان کی صورتحال اور علاقائی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کی نمائندگی افغانستان کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی و خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے کی ،پاکستانی وفد میں روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی شامل تھے،پاکستان کے افغانستان میں سفیر سفیر عبید الرحمٰن نظامانی بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہیں،پاکستانی وفد میں دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل ہیں۔
ماسکو فارمیٹ مشاورت میں علاقائی امن و سلامتی، انسداد دہشت گردی، اقتصادی تعاون اور رابطہ کاری پر بات چیت ہوئی،
پاکستان سفارتخانہ ماسکو کا کہنا تھاکہ پاکستان نے ہمیشہ پُرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیا ہے،پاکستان نے مشترکہ سلامتی اور اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کل کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان جاری

