کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی عمارت پاک ایونیو کے فلیٹ میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 35 سالہ تاجدار اللہ کے نام سے کی گئی۔
شارع فیصل تھانے کے ہیڈ محرر راحیل نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے ہیں۔
مقتول کے سینے پر 2 گولیوں کے نشانات پائے گئے ، پولیس کو فلیٹ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اہلیہ نے ابتدائی طور پر واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی بتایا ہے تاہم واقعہ مشکوک ہونے پر پولیس نے اہلیہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا۔

