خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی

news 1791172751 4342



news 1791172751 4342

( ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا میں سوات، خیبر اور شانگلہ سمیت گردونواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 224 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:دہشت گردی پالیسی سے متعلق پی ٹی آئی کے دعوے پر خواجہ آصف کے 8 سوالات
 ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ