پاکستان اور چین کے درمیان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کے معاہدے

FB IMG 1757051727849



بیجنگ:پاکستان اور چین کے درمیان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر مالیت کے مشترکہ منصوبوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدے وزیراعظم پاکستان کے موجودہ دورۂ چین کے دوران طے پائے، جن میں توانائی، انفراسٹرکچر، صنعت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے اور نئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان سی پیک (CPEC) کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے اور چین کی سرمایہ کاری ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
چینی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کو مزید سہارا دیا جائے گا۔ دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ باہمی تعاون صرف اقتصادی نہیں بلکہ اسٹریٹجک سطح پر بھی مزید گہرا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ان معاہدوں سے پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع، صنعتی زونز کی ترقی، اور برآمدات کے فروغ کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ