پاکستان نے اتوار کو انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں سمیر منہاس کے 172 رنز کی بدولت انڈیا کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں انڈیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر سمیر منہاس نے ابتدائی وکٹ گرنے کے باوجود بھی جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 172 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین بھی 56 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سمیر منہاس کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں ایک کے بعد ایک گرتی چلی گئیں تاہم پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز بنا لیے۔
انڈیا کی جانب سے دیپش دیویندران نے تین جب کہ کھلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان انڈر 19 نے ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے سری لنکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

