دم کرنے اور جن نکالنے کے نام پر  بیمار لڑکی پر شدید تشدد کرنے والے ملزم کو 3 سال قیدِ بامشقت کی سزا

2660595 tortureonminorboy 1719863876


ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں  دم درود اور جن نکالنے کے نام پر لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم نذیر خان کو 3 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنادی گئی۔

سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزم کو  96 لاکھ 76 ہزار 195 روپے  دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

 فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت میں موجود ملزم نذیر خان کو فوری حراست میں لے لیا گیا، مدعی سعید اللہ جان اپنی بیمار بھتیجی زبیدہ بی بی کو روحانی علاج کے لیے ملزم کے پاس لے گیا تھا۔

ملزم نذیر خان نے جن نکالنے کے بہانے لڑکی زبیدہ بی بی کے چہرے اور کان پر انتہائی بے رحمی سے پے در پے شدید تھپڑ مارے۔

شدید تشدد کے نتیجے میں بیمار لڑکی کے بائیں کان کا پردہ پھٹ گیا اور وہ سماعت سے محروم ہو گئی۔
ملزم کیخلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ