
(24نیوز)سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی آئینی حکومت کیلئے مکمل تعاون کا اعادہ کیاگیا۔
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِصدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں یمن کی آئینی حکومت کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ اجلاس میں علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا، کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہا،کمیٹی کے تینوں ملکوں نے سعودی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی اور مشترکہ دفاعی ذمہ داریوں پر فوری عملدرآمد، فوجی تیاری اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:فرانس میں حالات بے قابو، سکولوں کی کلاسز معطل
کابینہ اجلاس میں علاقائی صورتِ حال اور عالمی امور کا جائزہ لیا گیا،کابینہ نے مکہ دفاعی اتحاد کی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے نتائج کو سراہااورکمیٹی کے تینوں ملکوں نے سعودی شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

