پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی خبر من گھڑت: وزارت اطلاعات

399002 2021823698


پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے یمن کے حوثیوں کے خلاف پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے طیاروں کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

وزارت اطلاعات نے جمعرات کو ایکس پر جاری اپنے فیکٹ چیک بیان میں کہا کہ نیویارک ٹائمز کی متعلقہ خبر میں حوثیوں کے خلاف پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔

بیان میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں۔

وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ اگر پاکستانی مسلح افواج کو کسی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام فراہم کریں گے۔

 بیان میں پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی تردید کی گئی ہے، تاہم کسی ممکنہ فوجی کارروائی یا تعیناتی سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ