ایرانی حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا

news 1791435223 1128



news 1791435223 1128

(ویب ڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے  نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت میں امریکا کے فوجی اڈے کیمپ بیورنگ کو ایرانی میزائل،ڈرون حملوں کے بعد خالی کیا گیا۔

ادارے کی جانب سے بتایا گیا کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں امریکی فوجیوں کو بیس پر شدید ایرانی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئیں۔

رپورٹ کے مطابق اڈے پر ایف فائیو جنگی طیاروں سے بھی حملے کیے گئے، حملے شدید تھے اور فوجیوں کے پاس اڈہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، دفاع کے لیے امریکی فوجیوں کے پاس گولہ بارود بھی انتہائی کم رہ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

امریکی میڈیاکے مطابق امریکی فوجیوں کو پیٹریاٹ میزائلوں سمیت دیگر جنگی سامان کی قلت کا بھی سامنا رہا، اڈے پر موجود 100 سے زائد امریکی فوجیوں نے کویتی صحرا میں عارضی فوجی اڈے قائم کیے۔

خیال رہے کہ کیمپ بیورنگ یا صحرائی ٹھکانوں پر ایرانی حملوں میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا تھا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ