حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت قرار

وزارت اطلاعات.webp


حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائی کی خبر جعلی اور من گھڑت قرار

قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نشر کرنے سے گریز کیا جائے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے طیاروں کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو جعلی اور من گھڑت قرار دے دیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے طیاروں کی کارروائی سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر جعلی اور من گھڑت ہے۔

وزارت نے بین الاقوامی میڈیا سے کہا ہے کہ مکہ معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ ضرورت پیش آئی اور کسی قسم کی تعیناتی یا کارروائی عمل میں لائی گئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ