عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرادی گئی


کانفرنس روم میں 30 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کی تصدیق
راولپنڈی / اسلام آباد
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کرائی گئی۔ یہ ملاقات کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو باضابطہ طور پر ایک ہی مقام پر لایا گیا جہاں نگرانی میں ملاقات ممکن بنائی گئی۔ ملاقات کے دوران کیا گفتگو ہوئی اس کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع نے اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا تاہم ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ پارٹی کے اصل مطالبے یعنی دونوں کی مکمل اور غیر مشروط رہائی کا متبادل نہیں ہے۔
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے گھر نہیں پہنچ جاتے۔

متعلقہ پوسٹ