سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلیے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع

england1791533465 0


سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیری بروک کی قیادت میں انگلش اسکواڈ لندن سے اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایک بجے شروع ہوں گے۔ پہلے تین میچز راولپنڈی میں طے ہیں جہاں 18 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور 22 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

فائنل سمیت بقیہ چار میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔

پروگرام کے مطابق 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کھیلیں گے، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کا میچ رکھا گیا ہے۔

فائنل میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب  آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ اس سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ