کوئٹہ:
بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاشوں کو سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیموں نے راڑہ شم کے بنیادی مرکزِ صحت (بی ایچ یو) منتقل کر دیا ہے، جہاں لاشوں کی شناخت اور ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشوں میں سے بعض افراد کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔ ان افراد کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے۔
معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں حکام ضروری کارروائی میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق تاحال تمام افراد کی شناخت سے متعلق مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ دیگر افراد کے ناموں اور شناخت کے حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور لاشوں کی حتمی شناخت کے بارے میں حکام کی جانب سے معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

