کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کے مطابق کارروائی کے دوران رینجرز، ایس آئی یو پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 مبینہ بھتہ خور زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

