سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

f730be35 e66d 47ad 8625 f12af5d6678f1791701168 0


سیالکوٹ لاہور موٹروے پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم دونوں سوار محفوظ رہے. 

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی، گاڑی میں سوار دونوں افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا. گاڑی میں آگ بظاہر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی.

موٹروے پولیس  نے آگ بجھانے والے آلات اور خصوصی کمبل کی مدد سے شعلوں پر قابو پایا. سب انسپکٹر رمیز خان اور سب انسپکٹر عامر سجاد نے فوری امدادی کارروائی میں حصہ لیا.

 آتشزدگی سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا. موٹروے پولیس نے ریسکیو 1122 کو طلب کر لیا، متعلقہ افسران موقع پر موجود رہے.





Source link

متعلقہ پوسٹ