خیبرپختونخوا کے کوہستان مالی اسکینڈل میں نامزد ایک ملزم کے اہل خانہ نے رضاکارانہ طور پر 5کروڑ 53 لاکھ روپےکی جائیداد قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا کے حوالے کردیے ہیں اور اس ضمن میں ملزم کے بیٹے اور بیٹی کے بیانات عدالت میں قلم بند کرلیےگئے۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق کرپشن اسکینڈل میں نامزد ملزم محمد نصیر کے بیٹے اور بیٹی نے رضاکارانہ طور پر 5 کروڑ 53 لاکھ روپے کی جائیداد نیب کے حوالے کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم محمد نصیر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر کوہستان اسکینڈل کی رقم پر اپنی بیٹی اور بیٹے کے نام پر ایبٹ آباد میں 10مرلہ اور 33مرلہ مکانات خریدے تھے۔
احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے ملزم اور ان کے دونوں بچوں نے حلفیہ بیان ریکارڈ کیے، ملزم کے بچوں نے بتایا کہ ہمیں پتا نہیں تھا کہ یہ جائیداد والد نے کوہستان اسکینڈل کی مبینہ رقم سےخریدی تھی۔
نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم محمد نصیر نیب کو پلی بارگین کے لیے درخواست بھی دے چکا ہے، عدالت نے جائیداد واپسی کے حوالے سے ملزم اور دونوں بچوں کے بیانات قلم بند کردیےہیں۔
Source link

