سابق وزیراعلیٰ کیساتھ افسوسناک واقعہ! خاتون کو حراست میں لے لیا گیا 

news 1791953066 9235



news 1791953066 9235

(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی پر ان کی رہائش گاہ کے قریب مبینہ طور پر چاقو سے حملے کی کوشش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  ممتا بنرجی کی پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک خاتون نے منگل کی شام ممتا بنرجی پر چاقو سے حملہ کیا جبکہ پولیس نے اس واقعے کو جھگڑا قرار دیتے ہوئے خاتون کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ کولکتہ کے علاقے کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے قریب شام تقریباً 6 بجے پیش آیا جب وہ ایک پوجا پنڈال کے افتتاح کے لیے گھر سے باہر نکل رہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت میں خاتون کی شناخت تنشٹھا ساہا کے نام سے کی گئی ہے اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاتون نے خود کو ممتا بنرجی کی بھتیجی قرار دیا، نازیبا زبان استعمال کی اور ان کے سیکیورٹی حصار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سےافسوسناک خبر آگئی

 اس کے علاوہ پولیس کے پاس درج کروائی گئی شکایت میں پارٹی نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خاتون کے پاس چاقو تھا،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے بیان میں چاقو سے حملے کی کوشش کی تصدیق نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق ممتا بنرجی کے رہائش گاہ سے نکلنے کے وقت ان کا ایک خاتون سے سامنا ہوا، جس کے بعد دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی،حکام نے بتایا ہے کہ خاتون کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس خاتون سے پوچھ گچھ کے ساتھ موقع کی ویڈیو فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے تاکہ واقعے کے حالات اور اس کی وجہ معلوم کی جا سکے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ