
(24نیوز)سعودی عرب نے حوثیوں کو مسلسل حملوں کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کہاگیا کہ ایسے اقدامات برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
اجلاس میں خبردارکیاگیاکہ حوثی اپنی حالیہ مہلک کارروائیوں کے نتائج بھگتیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ترکیہ سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
واضح رہے کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے منگل اور بدھ کی صبح مملکت میں مختلف اہداف پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے کروز، بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کو انٹرسیپٹ کرکے تباہ کردیا،منگل کی رات ریاض میں عرب اتحاد نے مختلف علاقوں میں 6 کروز، دو بیلسٹک میزائل اور 5 ڈرونز مار گرائے، میزائل کا ملبہ گرنے سے 4افراد زخمی جبکہ 15 رہائشی عمارتوں کومعمولی نقصان پہنچا۔
سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا الشرقیہ ریجن کے شہر ظہران میں آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس سے معمولی نوعیت کی آگ لگی۔

