اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ — تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

IMG 20260228 WA0111


اسلام آباد (محمد سلیم سے  — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے ڈی آئی جی، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام ملازمین کو اپنی اپنی ڈیوٹی پوائنٹس پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے جبکہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اہم سرکاری عمارتوں، عبادت گاہوں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر خصوصی نگرانی جاری ہے اور پولیس گشت میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
یہ الرٹ ایسے وقت جاری کیا گیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی عروج پر ہے اور آپریشن غضب للحق جاری ہے۔

متعلقہ پوسٹ