پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نظام کو جدید بنانے کیلئے اہم اقدام، معاہدوں پر دستخط

pakistan airport authority1787082992 0



پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ہوا بازی کے تحفظ اور فضائی نیویگیشن کے نظام کو جدید بنانے کی جانب اہم اقدام کرتے ہوئے دو اہم معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

پی اے اے کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہوا بازی کے تحفظ اور مواصلاتی نظام بہتر بنانے کے لیے دو معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا کے اچانک رخ اور رفتار میں تبدیلی کی نشان دہی کے لیے نیا الرٹ سسٹم نصب کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر 25 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے ونڈ شیئر الرٹ سسٹم نصب کیا جائے گا، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ونڈ شیئر الرٹ سسٹم کی تنصیب 6 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

پی اے اے نے بتایا کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا ہوابازی کے ریڈیو نظام کی جانچ کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا بھی معاہدہ کرلیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ نئے آلات سے طیاروں اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان رابطے کے نظام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ