آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ جاری، معاذ صداقت کی لمبی چھلانگ

03bc5734ab7c79273bf7cf561d2f3103 L


پاکستان کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت ٹی 20 میں کیریئر بیسٹ رینکنگ پر آگئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور سری لنکا کی ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

معاذ صداقت اور سلمان مرزا کی رینکنگ میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔

نوجوان بیٹر 187 درجے چھلانگ لگا کر 533 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 45ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، کپتان صاحبزادہ فرحان 883 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

بھارت کے ایشان کشن بدستور رینکنگ میں سرفہرست ہیں جبکہ ابھیشیک شرما دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

صائم ایوب چار درجے تنزلی کے بعد 550 پوائنٹس کے ساتھ 42 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، سابق کپتان بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 48 ویں نمبر پر آگئے جبکہ حسن نواز بھی تین درجے تنزلی کے بعد 51 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

فخر زمان ایک درجہ ترقی کر کے 473 پوائنٹس کے ساتھ 81 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ٹاپ تھری سے باہر ہوگئے اور وہ 695 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہے۔

پاکستان کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے نمایاں پیش رفت کی اور نو درجے ترقی کر کے 635 پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اسپنر محمد نواز چھ درجے تنزلی کے بعد 626 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں نمبر پر آگئے جبکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی چار درجے تنزلی کے بعد 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ