
(24 نیوز)امریکا کے وفاقی جج نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے ٹرمپ کے اشتہارات روکنے کا حکم دے دیا۔
جج نے ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے سیاسی اشتہارات کی تشہیر کے لیے ٹیکس دہندگان کے پیسے کا استعمال بند کرے۔
Common Cause نامی ادارے نے مقدمہ دائر کیا تھا کہ یہ اشتہارات عوامی خدمت کے اعلانات کےلیےنہیں بلکہ سیاسی پروپیگنڈا ہیں جو ریپبلکن امیدواروں کی مدد کے لیے بنائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ہرمز میں بارودی سرنگ سے سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی
اس سے قبل مریکی صدر ٹرمپ نے بحر الکاہل یا بحر اقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی۔
امریکی اخبار کے مطابق ریاست ٹینیسی کے شہر کلارکس ول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہمارے پاس اب ایک خلیج ہے، ہمارے پاس ایک خوبصورت جھیل ہے۔ اب کسی نے کہا کہ آپ کو ایک دریا کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایک دریا چاہیے، ہمیں ایک سمندر بھی چاہیے۔

