ہماری ٹرافیاں واپس دے دو؛ بھارتی صحافی کا پاکستانی مداح سے مطالبہ، بابراعظم کیلیے بھی پیغام

untitled design 2026 10 15t215349 8921792083768 0



بھارتی صحافی اور میزبان شبھانکر مشرا نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے دوران ایک پاکستانی مداح سے گفتگو میں ایشیا کپ کی ٹرافیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ہماری ٹرافیاں واپس دے دو۔

 پاکستانی مداح نے ہفتے اور اتوار کے میچز پیر اور منگل کو منتقل کرنے کی تجویز دی تو مشرا نے  ہنستے ہوئے جواب دیا کہ پہلے ہماری دونوں ٹرافیاں واپس کریں، پھر میچز کا منصوبہ بنائیں۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع 2025 کے فائنل کے بعد سامنے آیا تھا، جب بھارت نے پاکستان کو شکست دینے کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ رواں سال بھارتی ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دینے کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔

پاکستانی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق سوال پر مشرا نے کہا کہ ٹیم کی بہتری کے لیے کھلاڑیوں میں بار بار تبدیلی اور انتخاب میں سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں محمد حارث اور صائم ایوب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صائم ایوب بطور بولنگ آل راؤنڈر بھی متاثر کن دکھائی دے رہے ہیں۔

بابر اعظم کی فارم پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مداح نے کہا کہ بابر مشکلات کا شکار ہیں اور پاکستان انہیں ضائع کر رہا ہے۔ اس پر مشرا نے بابر کی جانب سے ماضی میں ویرات کوہلی کے لیے کیے گئے ٹوئٹ ’’یہ وقت بھی گزر جائے گا‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے یہی پیغام بابر کے لیے بھی دہرایا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ