کراچی، گیس لیکیج اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون پولیس اہلکار سمیت 2 خواتین زخمی

chhipa1790551633 1



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گیس لیکیج سے آگ بھڑکنے اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون پولیس اہلکار سمیت 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 4 پولیس لائن کوارٹر میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جسے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا۔

واقعے میں 29 سالہ خاتون پولیس کانسٹیبل خدیجہ جھلس کر زخمی ہوگئیں جنہیں برنس وارڈ سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق خاتون اہلکار کا جسم 15 فیصد جھلسا ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کی کے ڈی اے شیراز سوسائٹی میں گھر کے اندر فائرنگ سے 30 سالہ خاتون امبر زخمی ہوگئیں۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے دونوں واقعات سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ