آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے اظہار یکجہتی

FB IMG 1756478523828



سیالکوٹ (نمائندہ خصوصیوائس آف جرمنی) — آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتاپور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف اقدامات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول انتظامیہ اور فوجی جوانوں کی مربوط اور انتھک کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے متاثرہ سکھ برادری سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات، بشمول گوردوارہ دربار صاحب کرتاپور، کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اقلیتوں اور ان کے مقدس مقامات کا مکمل تحفظ کیا جائے۔ اس موقع پر سکھ برادری نے آرمی چیف کا پُرتپاک استقبال کیا اور ریلیف خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
آرمی چیف نے دربار صاحب کرتاپور کا فضائی جائزہ بھی لیا جبکہ سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے پر بروقت ردعمل کو سراہا۔ جوانوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے ان کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور کمانڈر گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا اور ریلیف و ریسکیو آپریشنز میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ پوسٹ