پشاور اسکول سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

پشاور اسکول سانحہ .webp


پشاور اسکول سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

ڈپٹی کمشنر پشاور نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے

گورنرخیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے اسکول سانحہ کے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس تقسیم کیے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ دن گزارا۔

شہید بچوں کے متاثرہ والدین کی مالی معاونت کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے دکھ میں شریک ہوئے تاہم ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر موجود رہ کر تمام زخمی بچوں کی حتمی فہرستیں تیار اور ان کی تصدیق کررہی ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق زخمی بچوں کے کوائف کی تصدیق کے بعد ایک دن کے اندر مالی امداد فراہم کر دی جائے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ