آزاد کشمیر کے سیاسی و کاروباری رہنماؤں نے فضل الرحمان کی پاک فوج سےمتعلق ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کی۔
پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد آصف نے فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتےہوئےکہا کہ پاک فوج پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے، سرحدوں پردن رات پہرہ دینے والے جوانوں کی قربانیوں پر فخرہے۔
*مسلم لیگ ن کےرہنما چودھری رخسارنےفضل الرحمان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئےکہا کہ فضل الرحمان کا پاک فوج کیخلاف بیان پاکستانیوں اورکشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے، فضل الرحمان کو پاک فوج سے متعلق اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔
https://x.com/PTVNewsOfficial/status/2111341563024408628
پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری شعیب ارشد نے کہا کہ فضل الرحمان کی تقریر سن کر شدید تکلیف ہوئی، ان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، بھارت کی گزشتہ سال دراندازی کی کوشش کاپاک فوج نےبھرپورجواب دیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد جموں وکشمیر کے رہنما محمدعلی شان سونی نے کہا کہ فضل الرحمان کی قومی سلامتی کے اداروں اور پاک فوج کے خلاف گفتگو قابل مذمت ہے، قومی قیادت کوایسی گفتگو زیب نہیں دیتی جس سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوں۔
https://x.com/MoulanaOfficial/status/2111114000973099035
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میرپور راجہ نوید اخترنے کہا کہ پاک فوج کی بدولت پاکستان اورآزاد کشمیر کی سرحدیں محفوظ ہیں، فضل الرحمان کا بیان قابل مذمت ہے، پاک فوج کے جرأت مندانہ فیصلوں نے بھارت کوعالمی سطح پر رسوا کیا۔
میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعمر جرال نے کہا کہ قومی سلامتی کےاداروں کیخلاف ایسی بیان بازی غیرملکی اورریاست مخالف ایجنڈےکے بیانیے سے مطابقت رکھتی ہے، پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دن رات ہماری حفاظت کرتے ہیں، ان کی بدولت قوم سکون کی نیند سوتی ہے۔

