معاشی استحکام کیلیے نظر انداز کیا جانے والا ہم ترین پہلو

pakistan economy public private partnership invest1788507719 0


پاکستان کی معاشی استحکام کی کوششیں اکثر برآمدات، ترسیلاتِ زر اور بیرونی مالی معاونت کے گرد گھومتی رہتی ہیں۔ تاہم ایک اہم پہلو جسے اکثر نظرانداز کردیا جاتا ہے وہ ملکی بینکاری نظام میں موجود غیر ملکی کرنسی ذخائر ہیں۔

ادائیگیوں کا دباؤ اور شرح مبادلہ میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں یہ ذخائر صرف صارفین کی بینکاری پراڈکٹ نہیں بلکہ قومی معیشت کے لیے ایک اسٹریٹجک بفر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ فارن کرنسی ڈپازٹس بیرونی جھٹکوں کے خلاف حفاظتی ڈھال فراہم کرتے ہیں۔ جب انہیں ریگولیٹڈ بینکوں میں رکھا جاتا ہے تو یہ زرمبادلہ کی لیکویڈیٹی کو بہتر بناتے ہیں، زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دیتے ہیں اور مہنگے قلیل مدتی قرضوں پر انحصار کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے برعکس، جو اتار چڑھاؤ کا شکار ہوسکتی ہے، FCDs خصوصاً سمندر پار پاکستانیوں، برآمد کنندگان اور غیرملکی روابط رکھنے والے اداروں کی وجہ سے مستحکم ہوتے ہیں کیونکہ یہ ملک کے ساتھ طویل المدتی معاشی اور جذباتی تعلقات میں جڑے ہوتے ہیں۔

میکرو اکنامک استحکام کے علاوہ غیر ملکی کرنسی ذخائرمالیاتی نظام کی اس صلاحیت کو بھی نمایاں کرتے ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری اور سرحد پار مالی سرگرمیوں کو سہارا دیتی ہے۔ درآمدات، برآمدات اور خدمات سے وابستہ کاروباروں کو غیرملکی کرنسی تک فوری اور براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے، جس سے نہ صرف کرنسی کی تبدیلی کے اخراجات میں کمی آتی ہے بلکہ شرح مبادلہ کے اتار چڑھاؤ سے جڑے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

خاص طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے FCDs قابل اعتماد مالی رابطے کا ذریعہ ہیں جو زر کی قدر کو محفوظ رکھتے ہوئے پاکستان کے مالیاتی نظام کے ساتھ مسلسل اور مضبوط تعلق برقرار رکھتے ہیں۔

ایف سی ڈیز کی حقیقی افادیت کا انحصار صرف معاشی جواز پر نہیں بلکہ اعتماد، پالیسی کا تسلسل اور عملی سہولت پر بھی ہے۔ ماضی میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور غیریقینی صورتحال نے ڈپازٹرز کی رسائی، شفافیت اور خدمات کے معیار کے حوالے سے حساسیت کو بڑھادیا ہے۔

اس تناظر میں ریگولیٹرز اور بینکوں دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پالیسی کے استحکام، پیش گوئی اور صارفین کے اعتماد کو ہر سطح پر یقینی بنائیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ