
(24 ںیوز)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کرکے بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 27 نومبر تک توسیع کردی ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ نیا نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے نافذ العمل رہے گا، بھارتی ایئر لائنز، بھارت میں رجسٹرڈ، لیزڈ یا کمرشل، فوجی طیارے پاکستانی فضائی حدود میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کیلئے بند ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں موسم خشک رہے گا ،گلگت بلتستان،پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان

