توشہ خانہ کیس کے گواہان بے بنیاد اور دباؤ میں ہیں، عمران خان

FB IMG 1758278806783 1



اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں پیش کیے گئے تمام گواہان بے بنیاد اور بوگس ہیں جو دباؤ کے تحت ان کے خلاف گواہی دے رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے مؤقف اپنایا کہ ان کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں تاکہ سیاسی انتقام کے ذریعے انہیں دیوار سے لگایا جا سکے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس حقیقت سے دور ہے اور عوام سب جانتے ہیں کہ اصل حقائق کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انصاف کی بالادستی قائم ہونے تک عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔ عمران خان نے واضح کیا کہ وہ کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے اور اپنے خلاف سازشوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

متعلقہ پوسٹ