"سیاسی باریک وارداتیں پرانی ہو گئیں”، فیصل واوڈا کا رانا ثنااللہ کو کڑا جواب

IMG 20260219 WA2101


اسلام آباد — آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہوا میں سیاسی تیر چلانے کا دور گزر گیا، سیاسی باریک وارداتیں اب پرانی ہو چکی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر عمران خان مبینہ ڈیل قبول کر لیتے تو پھر انہوں نے سیاستدانوں کے پیچھے آنا ہی آنا تھا اور آپ لوگوں کو چھوڑنا بھی نہیں تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان نے ڈیل سے انکار کر کے اپنے اصولوں پر قائم رہنے کو ترجیح دی۔
واوڈا نے رانا ثنااللہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ تجربہ کار سیاستدانوں کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جو حقائق سے مطابقت نہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب سمجھدار ہو چکے ہیں اور پرانے سیاسی حربے اب کارگر نہیں رہے۔
آزاد سینیٹر نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام فریق ذمہ دارانہ گفتگو کریں اور الزام تراشی کی بجائے حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔

متعلقہ پوسٹ