واشنگٹن: ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس اجلاس، شہباز شریف بھی شریک — بڑے ممالک غائب

IMG 20260219 WA2102


واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہیں۔ تاہم اجلاس کی سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان چین، روس اور برطانیہ سمیت کئی بڑی طاقتیں اس اجلاس سے غیرحاضر ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی امدادی رقم کا اعلان کریں گے اور ساتھ ہی ایک بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کا بھی اعلان متوقع ہے جو غزہ میں امن و امان کی بحالی میں کردار ادا کرے گی۔
سفارتی حلقوں میں اس اجلاس کی افادیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی غیرموجودگی اجلاس کے اثر و رسوخ اور نتائج کو محدود کر سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے تمام بڑی عالمی طاقتوں کی شمولیت ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی اجلاس میں شرکت پاکستان کی فلسطین کاز سے یکجہتی اور مشرق وسطیٰ امن عمل میں فعال کردار کی عکاس ہے۔

متعلقہ پوسٹ