برطانیہ: شہزادہ اینڈریو گرفتار — ایپسٹین اسکینڈل کا بڑا ٹوئسٹ، صدیوں میں شاہی خاندان کی پہلی گرفتاری

IMG 20260219 WA2108


لندن — برطانیہ کے سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو ان کی 66ویں سالگرہ کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ تھیمز ویلی پولیس نے انہیں عہدے میں بدعنوانی کے شبہ میں حراست میں لیا، جو برطانیہ میں عمر قید تک سزا کا جرم ہے۔ یہ صدیوں میں شاہی خاندان کے کسی رکن کی پہلی گرفتاری ہے۔ 
یہ گرفتاری جیفری ایپسٹین فائلز میں سامنے آنے والے انکشافات کے بعد عمل میں آئی۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں ایسی ای میلز سامنے آئیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اینڈریو نے برطانوی تجارتی نمائندے کی حیثیت سے دورہ ایشیا کے خفیہ سرکاری رپورٹس ایپسٹین کو بھیجیں۔ 
کنگ چارلس سوم نے بیان میں کہا کہ "قانون کو اپنا راستہ خود اختیار کرنا ہوگا” اور تحقیقات میں شاہی خاندان کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ 
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ "کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں” اور اینڈریو کو امریکی تحقیقات میں تعاون کرنا چاہیے۔   ایپسٹین کی متاثرہ ورجینیا گیوفری کے اہل خانہ نے گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں، چاہے شاہی ہو یا عام۔

متعلقہ پوسٹ