
(ویب ڈیسک)کینیڈا میں البرٹا کے فوجی اڈے پر آگ لگنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیرِ دفاع ڈیوڈ مک گیونٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی اڈے میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
کینیڈین وزیرِ دفاع نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد نہیں بتائی ہے۔
آگ سے متاثر ہونے والے فوجی اڈے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمز پہنچ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں: عالمی نظام میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہورہا ہے؛ایرانی اسپیکر

