انگلینڈ کے خلاف فتح، حسن نواز کا عرفات منہاس سے متعلق اہم بیان!

match1792528317 0



پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز کا کہنا ہے کہ عرفات منہاس جس طرح کھیلے وہ پاکستان کے لیے بہت اچھا سائن ہے، کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ انگلینڈ دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں شمار ہوتی ہے، ہم بھی ٹاپ لیول کی ٹیموں میں آئیں گے۔

راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا کہ ذہن میں تھا کہ 320 تک اسکور کیا تو میچ جیت سکتے ہیں۔ وہ (حسن نواز) سیٹ تھے، لگتا تھا کہ 330 تک کرلیں گے لیکن بد قسمتی سے آؤٹ ہوگئے۔

اپنے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے اپنی فٹنس کو بہتر کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں لگ رہا تھا ریفلیکسز سلو ہوگئے ہیں، اس کو بہتر کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیم کو بہتر کرنا ہے اور بڑی ٹیم کے خلاف پرفامنس دینی ہے۔ کوشش ہے وہ اس چلینج کو پورا کریں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ